کراچی(اسٹاف رپورٹر )جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر غوث بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کرنے پر مختلف سیاسی و سماجی اور تاجر رہنماؤں نے ریلوے کے فیصلے کے خلاف جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹاپ کی بندش کے نتیجے میں نہ صرف ضلع ٹھٹھہ کے عوام کا دوسرے صوبوں پنجاب بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ریلوے کے ذریعے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے بلکہ تعلیمی روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہونے لگی ہیں ریلوے انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں پیر غلام حسین شاہ راٹا اقبال رحیم جوکھیو شنکر لال رمضان بروہی سالک پلیجو اور محسن بروہی کی قیادت میں بڑی تعداد میں عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹاپ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا دوسری جانب مقامی آبادیوں سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے بھی اسٹاپ بند کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔