• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، پاکستانیوں کا بھارتی ہائی کمیشن پر جوابی مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) لندن میں انتہا پسند بھارتی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیئے ، شر پسندوں نے عمارت پر زعفرانی رنگ بھی پھینکا ، برطانوی پولیس نے ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ، دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر جوابی مظاہرہ کیا ہے ، بڑی تعداد میں پاکستانی شہری بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوگئے اور بھارت کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ قبل ازیں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی منظم کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے کے لیے 300سے 400شرپسندوں کو اکٹھا کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں اور اسرائیلیوں کوبھارتی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر اکٹھا کیا گیا تھا۔شرپسندوں میں سے چار نقاب پوش افراد کو بلندی پر پاکستانی پرچم اتارنے کا کام سونپا گیا۔
اہم خبریں سے مزید