• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 مئی کو نئی زری پالیسی کا اعلان ‘ شرح سود میں کمی متوقع

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آئندہ دوماہ کے لیے5مئی کو نئی زری پالیسی کا اعلان کرے گا‘مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیدیا۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر2025تک شرح سود میں مزید 200بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50بیسز پوائنٹس کمی کا اشارہ دیاہے۔30فیصد شرکا نے کہاکہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، ایک فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ شرح سود میں150بیسز پوائنٹس گھٹ جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید