پشاور (لیڈی رپورٹر)شاھین یونین لیڈی ہیلتھ ورکر خیبر پختونخوا اور کوآرڈینیشن یونین آل خیبر پختونخوا لیڈی ہیلتھ سٹاف یونین کی رہنما اختر بی بی نے کہا کہ ایک طرف ہمیں عسکریت پسندوں کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت ہمارا معاشی قتل عام کر رہی ہے گزشتہ 2012 سے سکیل پانچ جو حکومت کی طرف سے ملا ہے اب اسی پوائنٹ سکیل میں ہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بارش ہو، طوفان یا زلزلہ پرخطر علاقوں میں بغیر کسی وقفے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں ہر قسم کی صحت کی سہولیات میں ہم پیش پیش ہوتے ہیں پشاور پریس کلب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے مختلف ادوار میں احتجاج کیے ہیں۔ جس میں ہمارے ساتھ تحریری وعدے بھی کیے گئے پھر بھی حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں ہوا جو انتہائی قابل افسوس ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سکیل نو میں اپ گریڈیشن کر کے سروس سٹرکچر کے ذریعے سینیارٹی پر سکیل 15 دیا جائے، اینٹی گرینڈ ہیلتھ پروجیکٹ کو مستقل کیا جائے اورتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کنونس الاؤنس دیا جائے جو کہ 19 اضلاع کو پہلے سے مل رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے صوبائی صدر رفاصیت قمر اور صوبائی جنرل سیکرٹریز نعیمہ بی بی عشرت ملک نے بھی خطاب کیا۔