کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں واقع گورنمنٹ اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں مبینہ طور پر طلباء اور والدین کی جانب سے اسکول اساتذہ پر حملہ کرنے کے خلاف اسکول پرنسپل نے پولیس کے مقدمہ کے اندارج کی درخواست دے دی ،تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانہ میں علامہ اقبال گونمنٹ بوائز ،گرلز پرائمری ،سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرزاق شہزاد سیالوی کی جانب سے دی گئی درخواست میں بتایا ہےکہ ہمارے اسکول میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحان برائے سال 2025 کے سلسلہ میں امتحانی مرکز قائم ہے،28 اپریل 2025کو فزکس IIکا پرچہ ہورہا تھا،اس سلسلہ میں معمول کے مطابق بچوں کو کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے قبل نقل مواد اور موبائل فون کو کمرہ امتحان میں لیجانے سے روکنے کے لئےاسکول کے مرکزی دروازہ پر تلاشی لی جارہی تھی،اس دوران ہپی پیلس اسکول کا طالب علم ولی الرحمن جس کا رول نمبر 314661 ہے ان سے نقل مواد اور موبائل فون برآمد ہوا جواس وقت ضبط کرلئے گئے ،جس پر وہاں موجود طلباء کے والدین نے استائذہ کو گالیاں دیں اور بڑی تعداد میں استائذہ پر حملہ بھی کیا ،اسکول پرنسپل نے اپنی درخواست میں بتایا ہےکہ واقعے میں مرکزی ملزم ولی سلطان کا والد عقیل سلطان ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے،اسکول پرنسپل نے امتحانی عمل میں خلل ڈالنے والے شر پسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔