لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود نے کہا ہے مناسک حج عظیم عبادت ہے جس کی ادائیگی کے لئے حاجیوں کو طویل پیدل سفر کرنا پڑتا ہے جو اُن کے لئے تھکاوٹ، جسمانی کمزوری اور دیگر مسائل کا موجب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے زائریندشواریوں سے بچنے کیلئے ابھی سے تیز پیدل چلنے کو معمول بنائیں اور زیادہ سے زیادہ واک کریں تاکہ انہیں دوران حج موسمیاتی سختیوں اور سعی کی دشواریوں میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پروفیسر محمد مقصود نے کہا کہ بالخصوص ایسے افراد جو شوگر، بلڈ پریشر، امراض قلب اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور دوران حج پانی کے ساتھ ساتھ اپنی ادویات کا بھی خیال رکھیں۔