اسلام اآباد (ناصر چشتی ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے تحت پنشن میں ہونے والے 15فی صد اضافہ کا اعلان یکم مئی کو کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق بورڈآف ٹر سٹی کی طرف سے کیے گے اضافہ کا اعلان یکم مئی کو وزیر اعطم کی طرف سے کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت کم سے کم پنشن 10 ہزار ہے جو بڑھ کر 11500ہو جائیگی، ادھر ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد امین بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ اس وقت ملازمین اپنی سروس کے لحاظ سے پنشن وصول کر رہےہیں اس لیے سب کی پنشن میں 15فی صد اضافہ ہو گا اور یہ اضافہ یکم جنوری 2025سے دیا جائیگا۔