• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پاور بورڈ ترقی فیصلے، آئینی و قانونی حیثیت پر وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) ہائی پاور بورڈ ترقی فیصلے، آئینی و قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر وفاق سے جواب طلب، اسلام آباد ہائی کورٹ کی آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت، سماعت 6مئی تک ملتوی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ہائی پاور بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق کئے گئے فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر وفاق آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روز سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان و دیگر چار سینئر افسران کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے جواب جمع نہیں کرایا۔ درخواست گزار وں کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیا تھا جو ایک ماہ بعد بھی جمع نہیں کرایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید