اسلام آباد( نیوز رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا ۔ یکم ذیقعد آج بروز منگل،29اپریل2025کو ہوگی۔ وزارت مذ ہبی امور نے چاند کے نظر آنے کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔