• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں PIA کے طیارے میں فنی خرابی کراچی گوادر پرواز میں 10 گھنٹے تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کا اے ٹی آر طیارہ سکھر میں فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس پر پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پروازیں 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 735اتوار کی رات کراچی سے سکھر پہنچی تو طیارہ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر کراچی کی پرواز پی کے 736روانہ نہ ہوسکی۔ اسی طیارے نے پیر کی صبح 7 بجے کراچی سے پی کے 503 کے طور پر گوادر جانا تھا۔ طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرواز روانہ نہ ہوسکی بعدازاں کراچی سے ٹیم سکھر روانہ کی گئی جس نے طیارے کی فنی خرابی دور کی تو سکھر سے پرواز 18گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی۔
اہم خبریں سے مزید