کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال 2025کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری‘ مہنگائی میں اضافے کی شرح میں تیزی سے کمی آئی، جاری کھاتے کا توازن فاضل میں تبدیل ہو گیا اور مالیاتی خسارہ پانچ سال کے بعد سے پست ترین سطح تک آ گیا، مالی سال 25 ء کے لئے اوسط مہنگائی 5.5 سے 7.5 فیصد کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔