• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معاشی بہتری سے خائف بھارت نے ڈرامہ رچایا، رضوان سعید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر برائے امریکہ رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ پاکستان کی معاشی بہتری سے خائف ہوکر بھارت نے ڈرامہ رچایا گیا،وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب نے کہا کہ جیو اکنامکس اور جیوپالیٹکس دونوں پہلوؤں پر کام جاری رہے گا اور امید ہے کہ یو ایس ٹیرف کے معاملے پر بھی مثبت پیش رفت ہوگی،تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری ضروری ہے کیونکہ جنگل کے قانون میں معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن کے استاد ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ انڈیا کا بیانیہ امریکہ میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکا، پاکستانی سفیر برائے امریکہ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان ایک تزویراتی خطے میں واقع ہے جہاں کشیدگی ہمیشہ موجود رہی ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام تراشی کو ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری سے خائف ہوکر یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ وزیراعظم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبہ کو پذیرائی مل رہی ہے اور مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں۔خطے میں امن ہوگا تو ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن کے استاد ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ انڈیا کا بیانیہ امریکہ میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکا اور کسی امریکی اخبار کی شہ سرخی میں یہ مسئلہ نمایاں نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید