اسلام آباد( طاہر خلیل )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر31برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا نئے کلاس رومز اور زیر تربیت افسران کے رہائشی بلاک کی تعمیر نو پر کام شروع کر دیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور نئے تیار کئے جانے والے کلاس رومز اور رہائشی بلاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلی معیار کے ساتھ اپ گریڈیشن پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کیلئے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کو نیشنل پولیس فاونڈیشن کی جانب سے 25 کروڑ روپے کا چیک دیا۔