کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ بھارت ایک زمانے میں پروپیگنڈا کا ماہر سمجھا جاتا تھا لیکن اب دنیا کیوں بھارت کے موقف کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے؟ جواب میں تجزیہ کار سلیم صافی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ اور محمل سرفراز نے کہا کہ بھارت اس بار عالمی سطح پر اور نہ اپنے ملک میں بیانیہ بیچ سکا۔