• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پنجاب شاہراہ ببرلو پر جشن کا سماں، دھرنا ختم ہونے کا اعلان جلد متوقع

سکھر (بیورو رپورٹ) متنازع کینالز منصوبہ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر سندھ پنجاب شاہراہ ببرلو بائی پاس پر جشن کا سماں، شاندار آتش بازی، سندھی گیتوں پر دیوانہ وار رقص، دھرنا ختم کرنے کا اعلان جلد متوقع، وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ 11 دن کی جدوجہد رنگ لے آئی، سندھ کے عوام جیت گئے، سی سی آئی اجلاس میں ارسا لیٹر واپس لیکر فیصلہ ہوگیا کہ دریائے سندھ پر کوئی نہر نہیں بنے گی، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا. وزیر اعظم کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کے فیصلے کو مسترد کرنے اور نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سندھ پنجاب شاہراہ ببرلو بائی پاس پر 11 دن سے جاری اعصاب شکن دھرنا آج منگل کو ختم کرنے کا اعلان کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید