کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سڑکیں محفوظ، قانون کے تابع اور شہریوں کے لیے آسان بنانے کے عزم پر پوری شدت سے کاربند ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈائون صرف وقتی کارروائی نہیں بلکہ ایک جامع اصلاحاتی عمل ہے جو بناء تفریق جاری رہے گا،انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اب تک 25,625 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔