• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکو لائن سے کروڈ آئل چوری کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے پارکو لائن سے کروڈ آئل چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو یار محمد گوٹھ، ملیر ندی کے قریب سے گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سرنگ کے ذریعے پارکو لائن سے کلپ لگا کر کروڈ آئل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کی شناخت عادل خان، جلال زمان، اشفاق حسین اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے ایک کلپ، 4 گاڑیاں، موٹرسائیکل اور 3 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے،ملزمان کا مقصد ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی دو روز قبل اسی مقام پر سرنگ بیٹھنے سے ہلاک ہو چکا ہے ،پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید