کراچی( اسٹاف رپورٹر )پیرآباد پولیس نے پراچہ قبرستان کے قریب کارروائی کرکے 4 رکنی منشیات فروش گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان گل زمان ولد مصری خان، منیر احمد ولد صالح محمد، طفیل ولد طاہر اور حماد ولد گل زمان سے چھ کلو سے زائد چرس، موبائل فونز اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار تمام ملزمان کے نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست "کیٹیگری A" میں شامل تھے۔