• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، گھر سے گولی لگی لاش ملی پولیس نے ڈاکو قرار دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای میں گھر سے 35 سالہ حمزہ ولد ضمیر احمد کی گولی لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ واقعہ پر اسرار ہے،حمزہ مبینہ طور پر ڈکیت ہے جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے،حمزہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں رہائش پذیر تھا، حمزہ کی لاش اس کے فیروز نامی دوست کے گھر سے ملی ہے ،پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فیروز نامی شخص بھی ڈکیت ہے ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ فیروز اور حمزہ کسی واردات کی غرض سے نکلے اور وہاں کسی شہری نے حمزہ کو گولی مار کر زخمی کیا ہو جو بعد ازاں فیروز کے گھر میں ہلاک ہوگیا یا پھر فیروز اور حمزہ کے درمیان لوٹ کے مال کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہو اور فیروز نے حمزہ کو گولی ماری لیکن جائے وقوعہ پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ حمزہ کو گولی مذکورہ مقام پر ماری گئی ہو۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید