کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کا باعث بنتی جارہی ہے، جبری اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کاکاروبار شروع کر دیا گیا اور نئی نمبر پلیٹس کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنا اور بھتہ خوری کی مذمت کرتے ہیں ،عوام سندھ سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔