• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپا اور صفورا واٹر ہائیڈرنٹس پر بند اوقات میں پانی کی ترسیل، واٹر کارپوریشن کا عملہ معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ نیپا اور صفور۱واٹر ہائیڈرنٹس پر اچانک چھاپے مارے دورانِ معائنہ انکشاف ہوا کہ دونوں ہائیڈرنٹس بند اوقات میں غیر قانونی طور پر پانی کی ترسیل میں مصروف تھے میئر کراچی نے موقع پر ہی واٹر کارپوریشن کے دونوں ہائیڈرنٹس پر موجود عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اس کے ساتھ ہی نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور ان ہائیڈرنٹس کی سرگرمیوں کے خلاف مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت بھی جاری کی گئی اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا پانی ان کا حق ہے جسے کسی بھی فرد یا گروہ کو ناجائز طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، دریں اثنا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ہائیڈرنٹ پر دس اور پندرہ سال سے مخصوص ملازمین تعینات ہیں جنہیں سابق ایم ڈی بھی ٹرانسفر نہ کر سکے واٹر بورڈ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ چند دن کی بات ہے یہ واپس ا پنی ڈیوٹیز پر آجائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید