• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع غربی، 4 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کئے جائیں گے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں 122 ملین روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا اور کہا ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں 4ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کیے جائیں گےجس کے تحت مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، بابا بھٹو، مقبو ل، ڈاکٹر عزیز،عمران اور دیگر منتخب نمائندے موجود تھے،سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میئر کراچی نے ضلع غربی اورنگی ٹاؤن غازی آباد رحمت چوک پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا فلسفہ ہے کہ عوامی وسائل امانت ہیں اور انہیں دیانت داری سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں وعدے نہیں بلکہ عملی کام کرنے آئے ہیں، آج 22 ترقیاتی اسکیموں میں سے 5 کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جبکہ بقیہ 17 اسکیموں پر رواں ماہ کام کا آغاز ہوجائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ 61 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے اورنگی ٹاؤن کی 5 یوسیز میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں اور تقریباً 900 ملین روپے کی لاگت سے ہر یوسی کو دو دو کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید