کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے ایس ایس پی ضلع ملیر کا چارج سنبھال لیا،انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔بعدازاں ایس ایس پی ملیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔