کراچی(اسٹاف رپورٹر)قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں سوئم امام حسین کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہےکہ باطنی و بیرونی دباؤ اور راہ میں پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے صبر،پائیداری اور استقامت ضروری ہے، دین کی دعوت کے تمام مراحل اور واقعہ عاشورہ میں بھی یہی روحانی جلوہ نمایاں ہے اسی حوصلے اور روحانیت نے کربلا کی حماسہ(عظیم داستان) کو عروج پر پہنچایا۔