کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اشیائے خورد و نوش سمت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے والا ہے،ذخیرہ اور منافع خوروں نے ایک بار پھر بھرپور تیاری شروع کر دی ہے، مارکیٹوں سے اشیا کو غائب کیا جا رہا ہےمگر متعلقہ محکمے کی جانب سے کوئی ایکشن نظر نہیں آرہا ہے۔