کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت نے سندھ کے ویکسی نیٹرز کے لئے ایک ہزار اسمارٹ فونز فراہم کر دیئے، اس سلسلے میں ایک تقریب ای پی آئی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوئی، سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ کی زیرِ صدارت اور پروگرام ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات سندھ ڈاکٹر راج کمار اور ڈاکٹر سہیل رضا شیخ کی قیادت میں، 1000 اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز نو تعینات ویکسینیٹرز کو باقاعدہ طور پر حوالے کیے گئے، فونز سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری، ای پی آئی پاکستان ایپ، مہماتی ڈیٹا، اور نگرانی کے چیک لسٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور آف لائن موڈ میں بھی کام کرتے ہیں۔