کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملیر کورٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار وکیل 55 سالہ ندیم حیدر شر جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ،متوفی وکیل احسن آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے،ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ، جو جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا،متوفی کی عمر 55برس کے قریب ہے ، شناخت نہیں ہو سکی ، نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ساتویں منزل سے گر کر مزدور 25سالہ ساون ولد امیر بخت جاں بحق ہو گیا ، سینڈزپٹ پر واقع ہوٹل کے اندر کرنٹ لگنے سے 16سالہ شہزاد ولد بہادر حسین جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی موبائل فون چارجنگ کے لیے لگا رہا تھا کہ کرنٹ لگا ، آبائی تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے، دریں اثنا سٹی اسٹیشن پر ٹرین کے اندر سے 33سالہ شبیر احمد ولد بشیر احمد کی لاش ملی،فوری طور پر موت کا تعین نہیں ہو سکا ۔