• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کروڑوں روپے کی مالیت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع، کلمہ چوک پر مسلم سکول سے ملحقہ روڈ سائیڈ کو کشادہ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا چوکوں کی کشادگی اور خوبصورت مونومنٹ بنانے کے کام کا جائزہ لیا،کلمہ چوک پر دورہکے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم احمد خان اوردیگر افسران ان کے ہمراہ تھے، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان نے بریفنگ دی کہ آرٹس کونسل چوک کی ڈیزائنگ اور مونومنٹ کی تعمیر 4.2 ملین کی لاگت کے ساتھ 2ہفتوں میں مکمل کیا جائے گا،کلمہ چوک کی کشادگی کا منصوبہ 17ملین روپے سے 2ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے دونوں منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
ملتان سے مزید