• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دشمن قوتوں کی گمراہ کن مہم کا ہر سطح پر جواب دیاجائےگا،سول سوسائٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنما بابر خجک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا اس کے پرانے فالس فلیگ آپریشن اور منفی پروپیگنڈوں کا تسلسل ہے ، پاکستان دشمن قوتوں کی گمراہ کن مہم ، جھوٹے بیانیے اور منفی پروپگنڈے کا ہر سطح پر موثر جواب دیا جائے گا ،وطن عزیز کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر زین کھوسہ اور الہٰی بخش خجک سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے پہلگام واقعہ سے قبل ہی پاکستان کے خلاف بیانیہ تیار کیا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ واقعہ ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اور پاکستان کو بدنام کرنا ہے ۔ پاکستان ان حالات میں بھی دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن معرکہ لڑرہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 80 ہزار سے زائد لوگ اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔بلوچستان کے نوجوان ، قبائل اور سول سائٹی نے ہمیشہ ملک کی خود مختاری اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرکے ہر سازش کو ناکام بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید ثبوت ہے ، کلبھوشن یادیو نے گرفتاری کے دوران اعتراف کیا کہ وہ را کیلئے کام کرتا رہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید