• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمتیں حقدار نوجوانوں کو دی جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن خان، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق ، نعمت اللہ، توقیر بھٹی، ارشد اچکزئی، امین آغا و دیگر نے بیان میں چیف سیکرٹری و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی محکموں میں کلاس فور کی اسامیاں ہر اس ضلع و تحصیل اور یونین کونسل کے رہائشی اور حقدار نوجوانوں کو دی جائیں کیونکہ اکثر ارکان اسمبلی کے کوٹے کے طور پر دی جانیوالی پوسٹیں ضائع ہوجاتی ہیں جو حقدار نوجوانوں کی بجائے سیاسی کارکنوں کو دی جاتی ہیں ، اکثر سکول، کالج، ہسپتال وغیرہ کا چوکیدار، نائب قاصد قریبی علاقے کا نہ ہو تو وہ ڈیوٹی دیتا ہے نہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پشین میں دو رینج فاسٹ ایریا ایک توبہ کاکڑی اور دوسرا نانا صاحب میں مقامی افراد کو تعینات کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید