اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس افراد پر مشتمل ایک گروپ منگل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے مرحلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 30افراد جن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سفارتکار افسران اور دیگر عملہ شامل تھا وطن واپس پہنچے تھے۔ دوسری طرف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اضافی قرار دیئے گئے افسران اور عملے کے ارکان بھی آج واپس چلے گئے ہیں۔