• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2023-24، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں کیلئے 560 ارب 65 کروڑ روپے خرچ

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24میں صحت ، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں کے لیے مجموعی طور 560ارب65کروڑرو پے خرچ ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے کےلیے 77ارب 10کروڑر وپے کی گرانٹس بھی خرچ ہوئی ہیں ، گزشتہ مالی سال ان تینوں شعبوں کیلئے بجٹ میں 520ارب 20کروڑر وپے مختص کیے گئے تھے جس میں بڑا حصہ 466ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہے جبکہ صحت اور تعلیم پر مجموعی طور پر 56ارب 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ،اگر چہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ تینوں شعبے صوبوں کومنتقل ہو چکے تاہم وفاق کی جانب سے ان تینوں شعبوں پر2023-24 ہونیوالے اخراجات کے مطابق صحت پر45ارب روپے خرچ کیےگئے ، تعلیم پر 36ارب90کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید