کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کردیا گیا ، بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کیاجس میںزابد علی ریکی ، فضل قادر مندوخیل ، آغا عمر احمد زئی اور سلمیٰ بی بی شامل ہیں ۔