• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کا قوم پاک فوج کیساتھ ملکر جواب دیگی‘ عطاء گل

کوئٹہ(پ ر) لورالائی کےممتاز قبائلی رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاگل حمزہ زئی نے بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کےلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم اپنی افواج کیساتھ ہے ۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے یکطرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں عالمی برادری بھارتی فیصلے کا نوٹس لے۔کیونکہ یہ ایک عالمی معاہدہ کا ہے جس کی باقاعدہ طور پر ورلڈ بینک اور دیگر عالمی تنظیمیں ثالث ہیں۔ڈاکٹر ڈاکٹر عطا گل نے کہا انڈیا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ،اپنے ملک میں جاری تحریکوں اور مختلف اقوام پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے وہ ہمیشہ پاکستان پر الزام اور سازشوں میں مصروف ہوجاتا ہے،پاکستان میں جاری دہشتگردی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت پاکستان نے دنیا کے سامنے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،ہم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید