کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی، ملزمان نے درجنوں گاڑیاں چھیننے اورچوری کرنے کا اعتراف کر کیا ۔ پولیس کے مطابق 24فروری کو زرغون آباد تھانے کی حدود سے دو مسلح افراد نے نوا کلی کے رہائشی جلندر خان سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے، زرغون آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کیا جس پر ایس ایس پی اسریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ زوہیب محسن نے ایس پی عبداستار اچکزئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ماہ میں ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے سرغنہ رحمت اللہ کو ساتھی احمد شاہ سمیت گرفتار کر کے چھینی گئی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے ۔