• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈس ایبلٹی رولز آف بزنس کی منظوری پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ آن لائن اور ٹی ایس او کے رضاکاروں نے بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبے میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بلوچستان ڈس ایبلٹی ایکٹ 2017 کے رولز آف بزنس کی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار 3 دسمبر 2024 کو عالمی یومِ معذوران کے موقع پر کیا تھا اور آج اس وعدے کی عملی تکمیل کر کے ایک تاریخی اقدام کیا ،یقیناً یہ تاریخی پیشرفت افرادباہم معذوران کی انتھک کوششوں اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید