کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی غلام دستگیر بادینی استدعا پر گزشتہ روز نوشکی میں پیش آنے والے المناک واقعہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی استدعا پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے والد اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔