فرانس میں مقیم پاکستانی کشمیری کمیونٹی اور سکھ رہنماؤں نے پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے مقام پر بھارت کے خلاف ریلی نکالی اور بھر پور مظاہرہ کیا۔
اس موقع چوہدری پرویز اقبال لوہئسر، سردار ظہور اقبال، کشمیری رہنما آصف جرال، تصور حسین تارڑ، چوہدری فاروق گورسی، سکھ رہنما مان سنکھ اور ن لیگ کے رانا محمود علی، طلعت چوہان، راجہ محمد علی، چوہدری شہباز کسانہ، فیصل سیعد اور دیگر نے خطاب اور جنگ سے گفتگو کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن رہنا چاہتا ہے مگر بھارتی حکومت اور مودی آئے روز کوئی نہ کوئی مسٔلہ کھڑا کردیتا ہے۔
پاکستانی قوم امن چاہتے ہے تاہم بھارت ہر موڑ پر پاکستان پر الزام تراشی اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، ہم اورسیز پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے ماضی کی طرح جارحیت کا مظاہرہ کیا تو ہماری مسلح افواج سخت جواب دے گی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مقامی لوگوں اور فرانسیسی حکومت پر واضع کرنا چاہتے ہیں ہم پرامن ہیں، بھارت دہشت گردی و جنگ کی فضا کو ہوا دے رہا جس سے دنیا کا امن بھی خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔
سکھ رہنما مان سنگھ نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے 27 لوگوں کو ہلاک کیا ان کو زمین نکل گئی ہے یا آسمان نے اٹھالیا وہاں بھارتی افواج اور ایجنسیوں کی بھر مار ہے مگر افسوس کہ واقعہ کے بعد بھی گھنٹوں کوئی فورس وہاں نہیں پہنچی۔
ملک مشتاق پاشا نے کہا ہم کشمیری ہیں ہمارے لیڈر یاسین ملک اور دیگر بے گناہ قید ہیں مگر بھارت و مودی کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، ہم اس علاقے سے واقف ہیں وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی 27 افراد کا قتل اور دہشت گردوں کا سراغ تک نہ ملنا تعجب کی بات اور اس کے پیچھے کوئی بہت بڑی سازش ہے جو ناکام ہو گی۔
چوہدری فاروق گورسی نے دعا کرائی کہا کہ ظلم کا خاتمہ فرما اور مودی کو ہوش کے ناخن لینے کی ہدایت دے اور اسے دنیا کا امن تباہ کرنے سے باز رکھے۔