لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔چوہنگ میں امتیاز سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں محسن سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں زبیر سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں رفیق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,جنوبی چھاؤنی میں مجتبی سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ نوانکوٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔