لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں 07سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔