لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے رہائشی افتخار نامی شخص نے نشے سے منع کرنے پر طیش میں آکر اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیازخمیوں میں مریم بی بی، ماہم اور ابوبکر شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔