• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق انسداد ڈینگی ملازمین کی بھارتی جنگی جنون کیخلاف ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سے برطرف کئے گئے ڈینگی ملازمین نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جنگی جنون کے خلاف نواں شہر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی ، نواں شہر چوک پر مودی کا پتلا لٹکایا گیا جسے گندے انڈے اور گندے ٹماٹر مارے گئے ریلی کی صدارت سابق ڈینگی ہیلتھ ورکر ندیم لاشاری اور نیشنل پروگرام چیئرمین ساجدہ حمید نے کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے نریندر مودی جنگی جنون میں مبتلا ہے وہ اپنا شوق پورا کر لے پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ قدم ملا کر سرحدوں کی حفاظت کریگی ادھر مظاہرے میں سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ ۔ملک جاوید چنڑ ۔مظہر عباس کات سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید