ملتان (سٹاف رپورٹر) کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کی تقریب ہوئی ،جس کی صدارت محفوظ خان شجاعت نے کی ، جس میں بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے کارکنان ٹریڈ یونین ورکرز، مزدوروں کسانوں طلباء وکلاء اور مل ورکرز نےشرکت کی، شرکاء نے کتبوں اور سرخ جھنڈوں کو بلند کئے ہوئےنعرے لگائے اور مطالبات کئے کہ مزدوروں سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لینے والے صنعتی اور تجارتی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، سیکورٹی گارڈز اور خواتین ورکرز اور صنعتی مزدوروں کی ماھانہ تنخواہ ایک تولہ سونا کی قیمت کے برابر مقرر کی جائے۔