ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سانول خان نیازی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا،عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے،اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزم کو مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی،ادھر ترجمان ملتان پولیس کے مطابق 2023ءمیں تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینس میں سانول خان نیازی نے اپنے سسر ریاض نیازی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔