• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے،سلطانہ شاہین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدور کو 37 ہزار تنخواہ پر عمل درآمد کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مزدور پیشہ طبقہ کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوم مئی کے موقع پر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر خواتین پارٹی رہنماؤں روبینہ شاہین ،تہمینہ نور، شبانہ اجمل، عینی، نیلو، نایاب، انیلہ،صائمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔
ملتان سے مزید