ملتان( سٹاف رپورٹ) مزدور رہنما ملک منیر ہانس غازی یونین (سی بی اے) واساملتان نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور پر دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، محنت کش اللہ کے دوست ہیں اور دین اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، مخدوم سید علی قاسم گیلانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے واسا ملازمین سمیت پنجاب بھر میں تمام محکموں میں ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکریں اور محنت کشوں اور ڈیلی ویجزملازمین کی اجرت کم ازکم تنخواہ 50ہزارکیا جائے۔