• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ایک کلو آئس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ راجہ رام نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارؤائی شروع کردی پولیس کو خاتون (س) نے درخواست دی کہ ساجد اور اختر نے اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق خالد اور مدنی نامی افراد نے واردات بارے اطلاعات دیں موقع پر حالات جانچے تو اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔پولیس تھانہ نیو ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام آئس برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ بلقیس زوجہ محمد اختر کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام آئس برآمد کرلی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منیر احمد اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کے برآمدگی کی ملزمہ کو تھانہ نیو ملتان کے علاقے قصوری چوک سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔پولیس تھانہ چہلیک نے خاتون سے زیادتی کرنے اور وڈیو بنانے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو خاتون (س) نے درخواست دی کہ وہ بیمار تھی کسی نے اس کو پیر ریاض کے بارے میں بتایا جسکے پاس دم کرانے کے لئے گئی تو اس نے بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو بنا کر بلیک میل کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید