• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں خواجہ سراؤں کے حوالے سے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ جینڈر سٹڈیز میں 30اپریل کو ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’خواجہ سرا افراد کی شمولیت: ترقی کی جانب ایک قدم‘‘ کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی ڈاکٹر زبیر اقبال وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاشرے سے ٹیبوز کا خاتمہ ہونا چاہیے،خواجہ سراؤںکو تعلیم کے علاوہ آرٹ اور لٹریچر سے بھی وابستہ ہونا چاہیے اورانہیں آن لائن ارننگ کی طرف جانا چاہیے، ان کامزید کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراؤں کےلیے سکالرشپس بھی لے کر آئیں گے۔
ملتان سے مزید