• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی انتہاپسندی کی مذمت، ریلیاں

لاہور(خبرنگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان اور آستانہ عالیہ بوکن شریف سے وابستہ علماء و مشائخ کی اپیل پر یوم بھارت مردہ باد منایا گیا،جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئی ، بھارت مخالف جلسے جلوس ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے، بھارتی پرچم بھی نذز آتش کیے گئے۔ بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستان کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے تیار وبیدار ہے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں سید محمد کفیل بخاری، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس اور دیگر نے خطبات جمعہ اور بیانات میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے پہلگام میں ڈرامہ رچا کر جس قدر کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے ۔
لاہور سے مزید