• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مزدوروں کے استحصال کیخلاف کردار ادا کر رہی،بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں مختلف گلیوں کا دورہ کیا جہاں لیگی کارکنان نے پرجوش استقبال کیا اور ہار پہنائے،حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، لیگی کارکنان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حق میں نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ عوامی مسائل کی داد رسی اولین ترجیح ،ہر طبقہ کے لوگوں کی فلاح کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، یکم مئی مزدوروں و محنت کشوں کا عالمی دن ہے، جو قوموں کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، حکومت پنجاب مزدوروں کے استحصال، جبری مشقت اور تشدد کیخلاف بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، دیہاڑی دار مزدور کو بھی اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے بلاسود 15 لاکھ قرض کی فراہمی جاری ہے۔
لاہور سے مزید